حکمران بتائیں ،8ماہ میں منی لانڈرنگ کے کتنے پیسے واپس آئے ؟، مریم اورنگزیب

حکمران بتائیں ،8ماہ میں منی لانڈرنگ کے کتنے پیسے واپس آئے ؟، مریم اورنگزیب

لاہور( این این آئی )مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فواد چوہدری صاحب آپ کے مینٹل سٹریس کی وجہ میں سمجھ سکتی ہوں ،علیمہ باجی اور جہانگیر ترین ابو کی منی لانڈرنگ اور غیر قانونی جائیدادوں کے پیسے ملک واپس لائیں اس طرح عمران نیازی صاحب کا 600 ملین ملک میں واپس لانے کا دعوی پورا ہو جائے گا۔ وزیر اطلاعات کے بیان رد عمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ بتائیں 8 مہینے میں منی لانڈرنگ کے کتنے پیسے ملک واپس لائے ہیں؟ عوام کو بتائیں کہ جہانگیر ترین ابو اور علیمہ باجی کے خلاف کارروائی کیوں نہیں شروع ہوتی؟ وزیر بدزبانی و گالم گلوچ عدالت میں وزیراعظم اور ترجمانوں کے جھوٹا ہونے پر بوکھلا گئے ہیں۔فواد چوہدری کو حکم ملا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف کے خلاف جتنا زیادہ جھوٹ بولو گے تب ہی آ پ کی نوکری پکی ہو گی۔

مریم اورنگزیب

مزید : صفحہ آخر