خیبر پختونخوا ، 11چائلڈ پروٹیکشن یونٹ بند کرنے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا ، 11چائلڈ پروٹیکشن یونٹ بند کرنے کا فیصلہ

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخوا حکومت نے 11 چائلڈ پروٹیکشن دفاتر بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔محکمہ چائلڈ پروٹیکشن خیبر پختونخوا نے ہدایات نامہ جاری کیا ہے جس کے مطابق مردان، صوابی، ایبٹ آباد، چارسدہ، کوہاٹ، سوات، بنوں ،چترال ،لوئردیر، بٹگرام اور بونیر میں چائلڈ پروٹیکشن یونٹس بند ہوں گے۔ نوٹیفکیشن میں چائلڈ پروٹیکشن یونٹس کو 31 مارچ تک بینک اکاؤنٹس بھی بند کرنے اور بچوں کی حوالگی سمیت تمام ریکارڈ متعلقہ محکمے کو جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن میں چائلڈ پروٹیکشن یونٹس کے ملازمین کو کلیئرنس کروانے کی ہدایات بھی کی گئی ہے جب کہ فہرست میں شامل بند کیے جانے والے یونٹس کے ملازمین کو لیٹر جاری کردیئے گئے ہیں۔

چائلڈپروٹیکشن یونٹ

مزید : صفحہ آخر