مفتی تقی عثمانی پر حملہ میں استعمال اسلحہ پہلی بار استعمال ہوا ، فرانزک پورٹ

مفتی تقی عثمانی پر حملہ میں استعمال اسلحہ پہلی بار استعمال ہوا ، فرانزک پورٹ

کراچی(آن لائن)مفتی تقی عثمانی پر قاتلانہ حملہ کے حوالے سے فرانزک پورٹ تیار کرلی گئی۔رپورٹ کے مطابق حملے میں استعمال اسلحہ پہلی بار کسی واردات میں استعمال ہوا ہے۔ مفتی تقی عثمانی پر حملہ کرنے والے ملزمان نے 125 سی سی کی 3 موٹر سائیکلیں استعمال کیں ملزمان نے گاڑی کا سنگر چورنگی سے تعاقب شروع کیا، ملزمان 12 بج کر 15 منٹ تک سنگر چورنگی پر موجود تھے۔ ملزمان نے مفتی تقی عثمانی کا 16 منٹ تک تعاقب کرنے کے نیپا چورنگی پر حملہ کردیا۔ تحقیقات میں 20 موبائل نمبرز مشکوک قرار دیکر تحقیقات شروع کی گئی، تاہم مشکوک موبائل نمبرز کے مالکان سے بھی تحقیقات جاری ہے۔

مفتی تقی عثمانی

مزید : صفحہ آخر