مفتی تقی عثمانی صاحب قومی اثاثہ ہیں ، قاتلانہ حملے کی پرزور مذمت کرتے ہیں ‘ چیئرمین ستارہ کیمیکل محمد دریس

مفتی تقی عثمانی صاحب قومی اثاثہ ہیں ، قاتلانہ حملے کی پرزور مذمت کرتے ہیں ‘ ...

فیصل آباد(پ ر)مفتی تقی عثمانی پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے چئیرمین ستارہ کیمیکل میاں محمد ادریس کا کہنا تھا کہ دور حاضر کے عظیم مفکر اور فقیہ العصر پر قاتلانہ حملہ ایک سو چی سمجھی سازش ہے ۔ اس حملے کی بنا ء پر نہ صرف مولانا کی جان کو خطرہ لاحق ہوا بلکہ بین الممالک اتحاد اور قومی یکجہتی کو بھی خطر ے سے دوچار کیا گیا ۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس حملے ک زمہ داروں کو فی الفور گرفتار کر کے انہیں سخت سے سخت سزا دی جائے ۔ میاں محمد ادریس نے اس واقعہ میں ہونے والی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار بھی کیا ہے ۔ انہوں نے آخر میں کہا کہ مولانا کی سیکیورٹی بڑھا کر اسلامی دنیا کے عظیم سکالر کا تحفظ یقینی بنایا جائے ۔

مزید : کامرس