شیرا کوٹ پولیس کی کارروائی،4 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار،مال مسروقہ برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر ) شیراکوٹ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث عدنان،راشد،عمر اور عباس کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے دو پسٹل بمعہ گولیاں، 6 موبائل فونز،ایک موٹرسائیکل اور ایک مشکوک گاڑی سمیت 10 ہزار نقدی اور 3 بیٹریاں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزمان نے دوران انٹیروگیشن لبرٹی مارکیٹ،کریم مارکیٹ، عمر بلاک،سبزہ زار، مون مارکیٹ اور ہنجروال کے علاقہ میں وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ملزمان اسلحہ کے زور پر وارداتیں کرتے تھے۔
دوران تفتیش ان سے آٹھ مقدمات ٹریس کیے گئے ہیں۔