ملتان،پولیس اور قبضہ مافیا میں گٹھ جوڑ،احکامات کے باوجود شہری بے گھر

ملتان،پولیس اور قبضہ مافیا میں گٹھ جوڑ،احکامات کے باوجود شہری بے گھر

لاہور( کرائم رپورٹر) محمد شریف ولد مراد بخش سکنہ ولایت آباد ملتان نے آئی جی اور وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ ملتان پولیس ولایت آباد میں موجود رہائش کو پراپرٹی قبضہ گروپ سے واگزار کروانے میں لیت و لعل سے کام لے رہی ہے۔اس سلسلے میں ملتان پولیس کو کارروائی کا حکم دے کر اسے انصاف دلایا جائے۔ ولایت آباد ملتان کے رہائشی محمد شریف ولد مراد بخش نے روزنامہ پاکستان کے دفترمیں آ کر بتایا کہ محکمہ ریونیو ، سول عدالتوں ، ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ سے فیصلہ اس کے حق میں آ چکا ہے جس کے بعد سول جج ملتان عامر منظور صاحب کی عدالت نے بھی قبضہ واگزار کرانے کے لئے پولیس کواحکامات جاری کئے ہیں مگر سائل تھانہ حرم گریٹ ملتان، متعلقہ ایس پی اور سی پی او کے دفتر کے درمیان فٹ بال بنا ہواہے۔ تینوں دفاتر کے درجنوں بار چکر لگانے کے باوجود پولیس تعاون سے گریزاں ہے اور بیلف کو پولیس سیکیورٹی فراہم کرنے سے گریزاں ہے۔

محمد شریف نے وزیراعلیٰ اورآئی جی پنجاب سے اپیل کی ہے کہ اس سلسلے میں سی پی او ملتان کو احکامات جاری کئے جائیں۔

مزید : علاقائی