بینکنگ کورٹ ، ملزم کواڑھائی سال قیدم61لاکھ جرمانہ

بینکنگ کورٹ ، ملزم کواڑھائی سال قیدم61لاکھ جرمانہ

لاہور(نامہ نگار)بینک جرائم کورٹ پنجاب نمبر دو نے جعل سازی سے لاکھوں روپے کی رقم خوردبرد کرنے کے الزام میں ملوث یو بی ایل برانچ کے ملازم محبوب الہی کے خلاف ملزم محبوب الہی کو اڑھائی سال قید 61 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنادیاہے۔

بینک جرائم کورٹ نمبر دو میں ایف آئی اے نے یو بی ایل برانچ کے ملازم محبوب الہی کے خلاف بینک کی لاکھوں روپے کی رقم بینک کے مختلف اکاؤنٹ سے نکالنے کے الزام میں چالان پیش کررکھا تھا، عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد مذکورہ بالا سزاکاحکم سنا دیاہے ۔

مزید : علاقائی