بیورو کریسی کو کام کرنے کی مکمل آزادی، اب رزلٹ چاہئے : عثمان بزدار

بیورو کریسی کو کام کرنے کی مکمل آزادی، اب رزلٹ چاہئے : عثمان بزدار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خصوصی رپورٹ)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اعلیٰ سطح کااجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے کے عوام کو بہتر سروس ڈلیوری اور گڈ گورننس کیلئے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب بھر میں انتظامی بنیادوں پر نئے ا ضلاع بنانے کاجائزہ لے رہے ہیں اور اس ضمن میں چیف سیکرٹری کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی قائم کردی گئی ہے جو صوبے میں انتظامی بنیادوں پر نئے ا ضلاع بنانے کا جائزہ لے گی۔ انہوں نے کہا کہ گڈ گورننس اور پبلک سروس ڈلیوری میں بہتری لا کر رہیں گے۔ پولیس اور انتظامیہ کے افسران حکومت کے دست وبازو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسائل کے حل، گڈگورننس اور اچھی خدمات کی فراہمی کیلئے پولیس اور انتظامیہ عوام اور عوامی نمائندو ں سے مضبوط رابطے قائم کریں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب کے ہسپتالوں میں بہتری حکومت کی ترجیحات میں اولین ہے۔پولیس ، صحت اور تعلیم کے شعبوں کو خوب سے خوب تر بنا کر عوام کی زندگیوں میں حقیقی تبدیلی لا کر رہیں گے۔ ماضی کی روایات کے برعکس انتظامیہ اور پولیس سیاسی طو رپر آزاد اور فیصلے کرنے میں خود مختار ہیں۔ انتظامیہ اور پولیس کو خود مختاری دینے کی ایسی مثال نہ پہلے تھی نہ آئندہ نظر آئے گی۔ صرف رویے بدلنے سے سروس ڈلیوری میں بہتری آنا شروع ہوجائے گی۔ وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس میں گڈ گورننس او رپبلک سروس ڈلیوری میں بہتری کیلئے کمشنر ز، آر پی اوز ، ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز نے تجاویز دیں۔ وزیراعلیٰ نے قابل عمل تجاویزپر عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی۔ چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، آئی جی پنجاب، ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر شہباز گل، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز، سرگودھا او ر فیصل آباد ڈویژن کے کمشنرز، آر پی اوز، ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز نے اجلاس میں شرکت کی۔
عثمان بزدار

لاہور(خصوصی رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت سول سیکرٹریٹ میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا،جس میں وزیراعلیٰ نے انتظامیہ اور پولیس کو گڈگورننس اور پبلک سروس ڈلیوری کیلئے گائیڈ لائنز دیں۔ وزیراعلیٰ نے گڈ گورننس اور پبلک سروس ڈلیوری کیلئے 19 نکاتی ایجنڈ ے پر عملدرآمد کا حکم دیا ۔وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بیوروکریسی کو کام کرنے کی پوری آزادی دی ہے اب رزلٹ چاہتے ہیں۔ عوام کو اچھی خدمات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی اوریہ وقت محنت کر کے عوام کو ڈلیور کرنے کا ہے۔انہوں نے کہاکہ پولیس اور انتظامیہ کو مشترکہ اور مربوط کاوشو ں سے گورننس کو بہتر بناناہے۔صوبے کے عام آدمی کی زندگیوں میں آسانی پیدا کرنے کیلئے نئے عزم اورجذبے سے کام کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ مجھے پوری امید ہے کہ آپ ڈلیور کر سکتے ہیں او رکریں گے ۔عوام کو ریلیف دینے کے لئے انفرادیت اور جدت کے ساتھ کام کیا جائے۔ہسپتالوں ،تعلیم اور امن وامان کو بہتر بنانے کے لئے نئے اقدامات کریں ۔انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو عوام کی خدمت کا موقع دیاہے۔عوام کی زندگیوں میں آسانی لانے کے لئے ہر کاوش کی جائے۔انہوں نے کہاکہ عوام کی خدمت کرنے والوں او راچھی پرفارمنس پر افسروں کی حوصلہ افزائی کریں گے اورخراب کارکردگی دکھانے والے افسروں کے لئے پنجاب میں کوئی جگہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام نے ہمیں تبدیلی کے لئے ووٹ دئیے ہیں اورتبدیلی کے مشن میں آپ کو پورا سپورٹ کیا جائے گا۔میں جانتا ہوں کہ فیلڈ میں چیلنجز ہیں لیکن آپ کا عزم اور حوصلہ ان چیلنجز سے زیادہ بلند ہے۔کار سرکار اور عوامی خدمت کے مشن میں کسی کو مداخلت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ عثمان بزدار نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا ہے کہ صوبے میں گنے کے کاشتکاروں کو 113 ارب روپے ادا کئے جا چکے ہیں۔گنے کے کاشتکاروں کو گزشتہ سالوں کے 99.7 فیصد واجبات بھی ادا کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رواں سیزن میں پنجاب میں 133 ارب روپے کا گنا خریدا گیا جبکہ کاشتکاروں کو بقایا واجبات بھی جلد ادا کر دیئے جائیں گے۔ ٹویٹ پیغام میں مزید کہا گیا کہ پنجاب میں کئی دہائیوں سے شوگر مل مافیا راج تھا۔ پنجاب میں گنے کے کاشتکار کئی کئی سال ادائیگیاں نہیں ہوتی تھیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب

مزید :

صفحہ اول -