سندھ ہائیکورٹ کا زرداری کوجواب الجواب جمع کرانے کی ہدایت

سندھ ہائیکورٹ کا زرداری کوجواب الجواب جمع کرانے کی ہدایت

کراچی(سٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے آصف زرداری کو منی لانڈرنگ کیس منتقلی کیخلاف اپیل پر جواب الجواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔سندھ ہائی کورٹ میں سابق صدر آصف زرداری، فریال تالپور و دیگر کی منی لانڈرنگ کیس کراچی سے اسلام آباد منتقلی کے خلاف اپیلوں کی سماعت ہوئی۔نیب نے اپنے جواب میں کہا کہ منی لانڈرنگ کیس اور نیب ریفرنسز کا آپس میں بنیادی تعلق ہے، منی لانڈرنگ کیس سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق راولپنڈی منتقل ہوا، آصف زرداری و دیگر کی اپیلیں ناقابل سماعت ہیں۔عدالت نے آصف زرداری اور دیگر درخواست گزاروں کے وکلا کو جواب الجواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 2 اپریل کے لیے ملتوی کردی۔منی لانڈرنگ کیس کراچی سے اسلام آباد منتقلی کے خلاف آصف زرداری، فریال تالپور، انور مجید، اے جی مجید، حسین لوائی اور طحہ رضا نے اپیلیں دائر کر رکھی ہیں۔ ملزمان کا کہنا ہے کہ نیب کے 16 ریفرنسز اور منی لانڈرنگ کیس کا آپس میں کوئی تعلق نہیں۔

سندھ ہائیکورٹ

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)سابق صدر آصف زرداری کو ایف بی آر نے گاڑیوں کے ٹیکس کی ادائیگی سے متعلق کیس میں طلب کرلیا۔ذرائع پیپلزپارٹی کے مطابق ایف بی آر نے سابق صدر آصف زرداری کو (آج) بدھ کو طلب کرلیا ہے اور نوٹس جاری کرتے ہوئے بدھ کو پیش ہونے کی ہدایت بھی کی ہے۔پیپلزپارٹی ذرائع نے سابق صدر آصف زرداری کو نوٹس جاری ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ایف بی آر نے آصف زرداری کو گاڑیوں کے کیس میں طلب کیا ہے۔ اور سابق صدر نے اسلام آباد پہنچنے کا فیصلہ بھی کرلیا ہے۔آصف زرداری کا قانونی ٹیم سے مشاورت کے بعد ایف بی آر میں پیش ہونے کا فیصلہ کریں گے۔ جبکہ احتساب عدالت نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کو احتساب عدالت طلبی کا سمن ارسال کردیا ۔ منگل کو احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے سمن جاری کیا ۔سمن بلاول ہاؤس کلفٹن کراچی کے ایڈریس پر ارسال کیا گیا۔آصف علی زرداری کو 8 اپریل کی صبح 9 بجے عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے ۔سمن کے مطابق اپنے اوپر عائد الزامات کا جواب دینے کے لیے پیش ہوں ۔ آصف علی زرداری کو مقدمہ کراچی سے اسلام آباد منتقل ہونے پر طلب کیا گیا۔ یاد رہے کہ احتساب عدالت نے آصف زرداری سمیت 24 ملزمان کو طلب کر رکھا ہے ،کراچی کی بینکنگ کورٹ سے کیس احتساب عدالت اسلام آباد منتقل کیا گیا ۔

زرداری

مزید : صفحہ اول