فرسٹ سیکریٹری پاکستانی سفارتخانہ کی افغان دفتر خارجہ طلبی، عمران خان کے بیان پرتحریری احتجاج

فرسٹ سیکریٹری پاکستانی سفارتخانہ کی افغان دفتر خارجہ طلبی، عمران خان کے ...

کابل (آئی این پی ) پاکستانی سفارتخانے میں تعینات فرسٹ سیکریٹری کی افغان دفتر خارجہ نے طلب کرلیا ہے۔سفارتی ذرائع کے مطابق افغانستان کی جانب سے وزیراعظم کے گزشتہ روز دیئے گئے بیان پر تحریری احتجاج کیا گیا ہے۔سفارتی ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی سفارتکار نے افغانستان کو دوٹوک الفاظ میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے بیان سے متعلق کسی قسم کی وضاحت کی ضرورت نہیں۔سفارت کار نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا بیان خطے میں امن و استحکام کو مدنظر رکھتے ہوئے دیا گیا، پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے۔

افغان احتجاج

مزید : صفحہ اول