وزیراعظم کے سیکریٹری اعظم خان کی گریڈ 22میں ترقی

وزیراعظم کے سیکریٹری اعظم خان کی گریڈ 22میں ترقی

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وزیراعظم عمران خان کے سیکرٹری اعظم خان کوگریڈ 22میں ترقی دے دی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر ترقیاں اور تقرریاں کی گئی ہیں، گریڈ 22میں ترقی پانے والوں میں وزیراعظم کے سیکرٹری اعظم خان بھی شامل ہیں جو ترقی کے بعد بھی سیکرٹری وزیراعظم کی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔آئی جی موٹر وے اے ڈی خواجہ کی گریڈ 22میں ترقی ہوئی ہے اور وہ بدستور آئی جی موٹروے خدمات سرانجام دیں گے، ظفر حسن کو گریڈ 22میں ترقی کے بعد وفاقی سیکرٹری پلاننگ تعینات کیا گیا ہے جب کہ حسن ناصر جامی گریڈ22میں ترقی کے بعد وفاقی سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی مقرر کیے گئے ہیں، ایڈیشنل سیکرٹری انچارج پیٹرولیم میاں اسد حیاالدین کو گریڈ 22میں ترقی دے کر سیکرٹری پیٹرولیم تعینات کیا گیا ہے۔کیپٹن ریٹائرڈ نسیم نواز، کیپٹن ریٹائرڈ اعجاز احمد جعفر، عمر رسول حبیب الرحمان گیلانی، ناہید درانی کو بھی گریڈ 22میں ترقی دی گئی ہے،محمد اسلم کمبوہ کوگریڈ 22میں ترقی کے بعد وفاقی سیکرٹری سرحدی امور تعینات کیا گیا ہے۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے پانچ افسران کی ترقیوں اور تقرریوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں جب کہ وزیر اعظم کی منظوری سے 7افسران کی نئی تقرریوں کا نوٹیفکیشن جلد جاری کیا جائے گا۔

سیکریٹری اعظم خان

مزید : صفحہ اول