پی ایچ ایف کا نورخان قومی ہاکی چیمپئن شپ کرانے کا اعلان

پی ایچ ایف کا نورخان قومی ہاکی چیمپئن شپ کرانے کا اعلان

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایئر مارشل (ر) محمد نور خان مرحوم قومی ہاکی چیمپئن شپ 20 اپریل سے کرانے کا اعلان کردیا۔ترجمان کے مطابق 2 مئی تک یہ چیمپئن شپ عبدالستار ہاکی اسٹیڈیم کراچی میں ہوگی، ڈیپارٹمنٹل قومی ہاکی چیمپئن شپ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام منعقد کی جا رہی ہے،اس حوالے سے متعلقہ ایسوسی ایشنز کو پاکستان ہاکی فیڈریشن نے خطوط لکھ دیئے ہیں۔ترجمان پی ایچ ایف کے مطابق ایئر مارشل (ر) محمد نور خان مرحوم قومی ہاکی چیمپئن شپ کامیاب چیمپئن شپ ثابت ہوگی،جس سے نیا ٹیلنٹ ابھرے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی