سٹارکرکٹرز کے بغیر پاکستان ون ڈے کپ 2 اپریل سے شروع ہوگا

سٹارکرکٹرز کے بغیر پاکستان ون ڈے کپ 2 اپریل سے شروع ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر)اسٹارکرکٹرز کے بغیر پاکستان ون ڈے کپ 2 اپریل سے شروع ہوگا ، ورلڈکپ کے ممکنہ اسکواڈ میں شامل اسٹارکرکٹرز آسٹریلیا کیخلاف سیریز کے بعد اس ڈومیسٹک ایونٹ میں بھی آرام کرینگے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق راولپنڈی میں ہونے والے ایونٹ کا آغاز 2 اپریل کو ہوگا، افتتاحی میچ میں پنجاب اور بلوچستان کی ٹیمیں مقابل ہوں گی، فائنل میچ 12اپریل کو ہوگا،تمام مقابلے ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے۔رپورٹ کے مطابق ایونٹ کی مجموعی انعامی رقم 35 لاکھ روپے رکھی گئی ہے، فاتح ٹیم کو 20 اور رنرز اپ کو 10لاکھ روپے دئیے جائیں گے، ہر لیگ میچ کے بہترین کھلاڑی کو 25ہزار کا انعام ملے گا،ایونٹ کے بہترین بیٹسمین، بولر، آل راؤنڈر اور فائنل کے مین آف دی میچ کو ایک ایک لاکھ روپے جیب میں ڈالنے کا موقع ملے گا، ہر کھلاڑی کی میچ فیس بھی 33 سے بڑھا کر 35ہزار کردی گئی ہے۔