سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے سپورٹس فیسٹیول کا آغاز آج ہوگا
لاہور(سپورٹس رپورٹر)سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے چار روزہ سالانہ سپورٹس گالا2018-19کا آغاز منگل کوہو گیا ہے جبکہ سپورٹس فیسٹول کا باقاعدہ افتتاح آج (بدھ)واپڈا اسٹیڈیم فیروز پور روڈ لاہورمیں ہوگا۔ سپورٹس گالا کا افتتاح ایس جی ایم(ایچ آر) سوئی ناردرن اعظم خان وزیر کریں گے۔ سالانہ سپورٹس گالاکے پہلے روز فل ڈریس ریہرسل کا انعقاد کیا گیا اورمختلف ٹیموں کے مابین راؤنڈ میچز کھیلے گئے۔سالانہ کھیلوں میں کل 21ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں15ریجنزکی ٹیمیں جبکہ ہیڈ آفس، پراجیکٹس اور خواتین کی ایک ایک ٹیم شامل ہے اور ہر ٹیم 18کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی۔سالانہ سپورٹس گالامیں کمپنی کے ہیڈ آفس،پراجیکٹس اور خواتین ٹیموں سمیت ریجنل دفاتر ایبٹ آباد ، بہاولپور،فیصل آباد ڈسٹری بیوشن اورٹرانسمشن ، ساہیوال ، شیخوپورہ ، گوجرانوالہ ، گجرات، اسلام آباد، لاہور، راولپنڈی، سرگودھا، سیالکوٹ،ملتان ، پشاور،واہ ٹرانسمشن اور مردان کی ٹیموں کے 378 کے قریب مرد وخواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ سوئی ناردرن سپورٹس گالامیں کرکٹ، بیڈ منٹن ، ٹیبل ٹینس، والی بال، ریلے ریس، لانگ جمپ،رسہ کشی، والی بال، شاٹ پٹ، اور ہائی جمپکے مقابلے شامل ہیں۔ خواتین کی ٹیم صرف ان ڈور گیمز میں حصہ لے گی جن میں بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس کے مقابلے شامل ہیں جن کا انعقاد 28مارچ کو کیا جائے گا۔
خواتین کے مقابلوں کے ایونٹ میں کمپنی سیکرٹری وجیہہ انور بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گی۔ْسالانہ سپورٹس گالا کی اختتامی تقریب جمعہ کو منعقد کی جائے گی جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر عامر طفیل ہوں گے جو نمایاں کارکاردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے۔سالانہ سپورٹس گالا کا انعقاد صدر سپورٹس سیل محمد وسیم ، نائب صد ر محمد ارشد ، جنرل سیکرٹری اسپورٹس اشرف ندیم ،فنانس سیکرٹری آصف قریشی ، ممبر سپورٹس عدیلہ مرزوک اور ممبر سپورٹس عبدالرؤف اعوان کی زیر نگرانی کیا جارہا ہے۔