جاندار کردار والے پراجیکٹ کو ترجیح دیتی ہوں :بشریٰ بلوچ

جاندار کردار والے پراجیکٹ کو ترجیح دیتی ہوں :بشریٰ بلوچ

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل بشریٰ دوست بلوچ نے کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ کم مگر معیاری کام کو ترجیح دی ہے اسی لئے میں صرفان پراجیکٹس میں اداکاری کو ترجیح دیتی ہوں جن میں میرا رول پاور فُل اور پرفارمنس سے بھرپور ہوتا ہے۔ ایک فنکار کو اچھے کردار و سکرپٹس کے لئے انتظار کرنا پڑتا ہے۔بشریٰ دوست بلوچ نے کہاکہ غیر ملکی ڈراموں کا سحر توڑنے میں ہمارے ڈراموں نے اہم کردار ادا کیا ہے،ہماری پروڈکشن انتہائی معیاری ہے۔ انہوں نے بتایاکہ نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں میزبانی کا تجربہ انتہائی شاندار رہا تھا۔شوبز کی دیگر مصروفیات کی وجہ سے مارنگ شو کی میزبانی چھوڑی ۔میں ان دنوں مختلف ٹی وی پراجیکٹس میں اہم نوعیت کے کردار ادا کررہی ہوں۔

مزید : کلچر