درخت لگانا صدقہ جاریہ اور خوبصورتی کا باعث ہے:احسن خان

درخت لگانا صدقہ جاریہ اور خوبصورتی کا باعث ہے:احسن خان

لاہور(فلم رپورٹر) معروف اداکار و ماڈل احسن خان نے کہا ہے کہ درختوں کی حفاظت ،انہیں لگاناصدقہ جاریہ اور قدرتی خوبصورتی کا باعث ہے۔اس حوالے سے احسن خان نے کہاکہ ملک میں صحت مند درختوں کا موجود ہونا ازحدضروری ہے ان کی حسن سے خوبصورتی میں اضافہ ہوتا ہے،اس لئے سپرے کروایا جاتاہے۔ سپرے کا مقصد درختوں کو کیڑے مکوڑوں اور موسمیاتی وائرس سے محفوظ بنانا اور ان پر موجود سموگ کے اثرات کو کم کرنا ہے تاکہ ان درختوں کی ہریالی اور نشوونما کو ہرصورت برقرار رکھا جاسکے اور خوبصورتی کاتوازن قائم رہے۔

ایک سوال کے جواب میں احسن خان کا کہنا تھاکہ پوری قوم کو کلین گرین پاکستان مہم میں بڑھ چڑھ کر حصّہ لینا چاہیے۔تاکہ ماحول کو آلودگی سے بچایا جا سکے ۔صحت مند زندگی کیلئے زیادہ سے زیادہ درخت لگانا وقت کا تقاضا ہے۔

مزید : کلچر