یونائیٹڈ ٹیچرز کونسل کی سول سیکرٹریٹ کے سامنے دھرنے کی تیاریاں مکمل

یونائیٹڈ ٹیچرز کونسل کی سول سیکرٹریٹ کے سامنے دھرنے کی تیاریاں مکمل

لاہور( لیڈی رپورٹر ) یونائیٹڈ ٹیچرز کونسل پنجاب نے28تا 30مارچ سول سیکرٹریٹ لاہور کے سامنے احتجاجی دھرنے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ ان خیالات کا اظہاریونائیٹڈ ٹیچرز کونسل پنجاب کے کنوئینرطارق محمود کی صدارت اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاحافظ عبد الناصر، حافظ غلام محی الدین،کاشف شہزاد، عائشہ حسن و دیگر نے کہا کہ نئی حکومت نے ہمیں خواب دکھائے، وعدے کیے لیکن توقعات پوری نہیں ہورہی ہیں ،کچھ کام کرکے فوری ریلیف دیا جاسکتا ہے۔

بد قسمتی سے حکام کو جو عادتیں پڑ چکی ہیں وہ اس ڈگر پر چل رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ اور وزیر سکول کے اعلانات کہ "کریں گے ، ہوگا " وغیرہ سے بات آگے نہیں بڑ ھ رہی۔پنجاب میں 3000 ہائی و ہائیر سیکنڈری میں ہیڈز نہیں ہیں اور سکیل 17تا 19 تین ہزار سبجیکٹ سپیشلسٹ سمیت سکیل 17 تا 20 چھ ہزار اسامیاں اور اضلاع میں ای ایس ٹی اور ایس ایس ٹی کی 34 ہزارپروموشن ہونی ہے۔ ایک لاکھ اساتذہ اور ڈپٹی ڈی ای اوز، ہیڈماسٹرز و ایس ایس جو چار سال مکمل کرچکے ہیں سابقہ حکومت کا پاس کردہ ایکٹ موجود ہونے کے باوجود مستقل نہیں کئے جا رہے۔ مستقلی کے لیے ایس ایس ای کو پبلک سروس کمیشن میں پیش ہونے کی شرط لگا دی گئی۔عدالت سے فیصلہ ہونے کے باوجود سابقہ ایجوکیٹرز ، ایچ ایم، ایس ایس جو ریگولر ہوچکے کو پے پروٹیکشن نہیں دی جارہی۔ اساتذہ کو 25 چھٹیوں کا حق دینے سمیت دیگر مطالبات پر عملدرآمدکے اعلان کے باوجود نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا گیا۔اب حکومت اور محکمہ تعلیم کی نااہلی کے خلاف28 مارچ تا 30 مارچ سول سیکریٹریٹ لاہور کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا جائے گااورمطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1