ایل پی جی مافیا کیخلاف عوامی رکشہ یونین کا 30مارچ کو دھرنا دینے کا اعلان

ایل پی جی مافیا کیخلاف عوامی رکشہ یونین کا 30مارچ کو دھرنا دینے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نیوز رپورٹر) عوامی رکشہ یونین پاکستان 30مارچ کو ایل پی جی مافیا اور حکومتی گٹھ جوڑ کے خلا ف گورنر ہاؤس کے سامنے احتجاجی دھرنا دے گی۔ غریبوں نے تحریک انصاف کو ووٹ لٹیروں سے نجات کیلئے دئیے تھے ان سے اتحاد کیلئے نہیں۔ان خیالات کا اظہار عوامی پاسبان و عوامی رکشہ یونین کے مرکزی چیئرمین مجید غوری نے ایل پی جی مافیا اور حکومتی گٹھ جو ڑ کے بعدقیمتوں میں ہونے والے متوقع اضافے کے خلاف بلائے گئے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ عمران خان ایل پی جی مافیاکیخلاف نوٹس لیں۔

، گورنر ہاؤس کے باہر دھرنا میں سراج الحق، وکلاء، مزدور تنظیوں کے رہنماؤں، طلباء اور سول سوسائٹی کو بھی دعوت دی جائے گی۔