جناح اسلامیہ گروپ آف کالجزکاکانووکیشن ،طالبہ اقرا فاطمہ کو گولڈ میڈل دیا گیا

جناح اسلامیہ گروپ آف کالجزکاکانووکیشن ،طالبہ اقرا فاطمہ کو گولڈ میڈل دیا گیا

لاہور(پ ر)جناح اسلامیہ گروپ آف کالجزلاہو ر کا تیسرا کانووکیشن ہوا جس کی صدارت پنجاب یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلرپروفیسر تقی زاہد بٹ نے کی۔ کالج کے چیئرمین محمد یوسف مغل نے کالج کی سالانہ رپورٹ پیش کی۔اور پچھلے 8سالوں کے نتائج پیش کئے اور اساتذہ کرام کے شاندار رول کا ذکر کیا ۔اور پنجاب یونیورسٹی میں پہلی پوزیشن لینے والی طالبہ اقرا فاطمہ کیلئے عمرہ کاٹکٹ اعلان کیا۔

انہوں نے خاضرین کو بتایا کہ اس سے پہلے بھی کالج ہذا کے طلباوطالبات کئی بار پنجاب یونیورسٹی میں پہلی پوزیشن حاصل کر چکے ہیں2017میں بھی ٹاپ10میں سے8پوزیشنز جناح اسلامیہ کالج کے طلباء و طالبات نے حاصل کی تھیں۔پرو وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر تقی زاہد بٹ نے تقریبا 250 طلبا و طالبات میں ڈگریا تقسیم کیں۔ معزز مہمان نے اپنے خطاب میں پچھلے آٹھ سالوں کی کارکردگی کو سراہا اور طلباو طالبات، اساتذہ ،والدین اور کالج انتظامیہ کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ اس کالج نے پنجاب ہونیورسٹی میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے کی ہیٹرک کی ہے جو کہ ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم کے بعد یہ والدین اور اساتذہ ہی ہیں جو اپنی دعاوں اور محنت سے بچوں کو کامیابیوں کی منازل طے کرواتے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1