پاکستان میں پہلی بار دنیا کا سب سے بڑا کتب میلہ اپریل میں منعقد ہوگا

پاکستان میں پہلی بار دنیا کا سب سے بڑا کتب میلہ اپریل میں منعقد ہوگا

لاہور(پ ر) پاکستان میں پہلی بار دنیا کے سب سے بڑے کتب میلہ کی نمائش کا انعقاد لاہور میں اگلے ماہ ہورہا ہے۔ یہ بڑا پروگرام بین الاقوامی ادارے بگ بیڈ وولف بک سیل کی جانب سے منعقد کیا جارہا ہے۔ کتابوں کے قارئین 10 لاکھ سے زائد انگریزی کی بالکل نئی کتابوں کی خریداری کے لئے تیار ہوجائیں جہاں 50 فیصد سے لیکر 90 فیصد تک حیران کن ڈسکاؤنٹ ہوگا۔ لاہور کے ایکسپو سینٹر کا 19 اپریل کو صبح 9 بجے سے 29 اپریل رات 12 بجے تک مسلسل 24گھنٹے عوام کے لئے کھلا رہے گا۔ کتابوں کی اس نمائش میں عوام کی آمد و رفت بالکل مفت ہوگی ۔ بگ بیڈ وولف بک سیل دنیا بھر میں 24 گھنٹے کتابوں کی خریداری کے لئے مشہور ہے۔

اور یہ پہلا موقع ہوگا جب 24 گھنٹے پاکستانیوں کو کتابیں دستیاب ہوں گے۔ اگر آپ ملک میں ان اولین لوگوں کی فہرست میں شامل ہونا چاہتے ہیں جو کتابوں کی خریداری کیلئے پہلے داخل ہوں تو پھر بگ بیڈ وولف بک سیل کے سوشل میڈیا پیجز پر مقابلوں کے ذریعے وی آئی پی ڈے پاس حاصل ہوسکے گا۔ صرف وی آئی پی ڈے پاس رکھنے والے افراد کو کتابوں کی نمائش سے ایک روز قبل یعنی 18 اپریل کو اپنی پسند کتابیں حاصل کرنے کا خصوصی موقع ملے گا۔ بگ بیڈ وولف بک سیل کے بانی اینڈریو یاپ نے کہا، "لاہور میں بگ بیڈ وولف بک سیل نمائش کا انعقاد ہمارے ویژن کو حقیقت کا روپ دے گا۔ بگ بیڈ وولف بک سیل کا لاہور میں نمائش کا مقصد یہ ہے کہ کم قیمت کے ساتھ بالکل نئی کتابوں کے ذریعے مطالعہ کے رجحان کو فروغ دیا جائے اور اس خطے میں اس طرح کی کتابوں کی نمایاں طلب ہے۔ انگریزی زبان میں اعلیٰ معیار کی لاکھوں کتابوں کی رسائی کے ساتھ ہمارا عزم یہ ہے کہ یہ نمائش خیالات کو جلا بخشنے، تخلیقی سوچ کو پروان چڑھانے اور پاکستان کی مستقبل کی نسلوں کو بااختیار بنانے میں معاون ہو۔" اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو کے آفیشل ڈیٹا کے مطابق پاکستان میں 15 سال کی آبادی کی شرح خواندگی سال 2018 میں نمایاں انداز سے بڑھ کر تقریبا 60 فیصد ہوگئی ہے جو سال 1980 میں تقریبا 25 فیصد تھی۔ اس لئے پڑھے لکھے نوجوانوں کوبگ بیڈ وولف بک سیل لاہور 2019 نمائش کے ذریعے یقینی طور پر موقع ملے گا جس میں وہ کم قیمت کے ساتھ وسیع اقسام کے عالمی ادب سے رسائی حاصل کرسکیں گے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1