ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ ملکی معیشت پر اثر انداز ہو رہا ہے،عزیز الرحمان چن

ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ ملکی معیشت پر اثر انداز ہو رہا ہے،عزیز الرحمان ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی ) پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ وزیراعظم روزانہ عوام کو خوشخبری دینے کا دلاسہ د ینے کی بجائے مہنگائی کی چکی میں پسنے والے عوام کے لئے کچھ کریں ان کی حکومت میں ڈالر کو پْر لگ گئے ۔ ڈالر کی قیمت میں مسلسل اصافہ مجموعی طورپر ملکی معیشت پر اثر انداز ہو رہا ہے۔

اور درآمدی اشیاء تو مہنگی ہوتی ہی ہیں۔

ملکی اشیاء خوردنی اور ضرورت بھی اس سے بری طرح متاثر ہوتی ہیں، اسی طرح یوٹیلٹی سے متعلق محکمے بھی میدان میں آتے ہیں اور پٹرول، گیس اور بجلی کے نرخ بڑھانے کی کوشش شروع کر دیتے ہیں۔