فوری انصاف کیلئے اداروں سے کرپشن کا خاتمہ کے بغیر ممکن نہیں ، رضا ایڈووکیٹ

فوری انصاف کیلئے اداروں سے کرپشن کا خاتمہ کے بغیر ممکن نہیں ، رضا ایڈووکیٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) عوام کو جلد انصاف کے حصول کے لئے اداروں سے کرپٹ ناسور کا خاتمہ کے بغیر ممکن نہیں ہے۔تحریک انصاف عوام کو انصاف کی فراہمی کے لئے اصلاحات کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار محمد رضا ایڈووکیٹ چیئرمین پاورگروپ آف لائرز نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل اشتیاق احمد خان سے ان کے آفس میں ملاقات میں کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ سابق ادوار میں حکومتوں نے اقربا پروری اور کرپشن کا بازارگرم رکھا تھا اور عدلیہ سے لے کر تمام اداروں کو تباہ کر کے رکھ دیا۔ نواز شریف کی ضمانت سے ثابت ہو گیا کہ عدلیہ آزاد اور میرٹ انصاف پر مبنی فیصلہ ہوا ہے۔ضمانت سے مراد نواز شریف اپنے الزامات سے بری نہیں ہوئے۔ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ کی کرپٹ قیادت احتساب سے نہیں بچ سکتی۔ اس موقع پر ملک اشفاق احمد ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔