ٹرین روکنے کے مقدمہ میں لیگی رہنما کی ضمانت منظور

ٹرین روکنے کے مقدمہ میں لیگی رہنما کی ضمانت منظور

لاہور(نامہ نگار)کوٹ لکھپت کے باہر میاں نواز شریف سے اظہار یکجہتی کے موقع پر ٹرین روکنے کے مقدمہ میں ملوث لیگی کارکن ملزم ایوب صابر کی عبوری ضمانت 12اپریل منظورکرتے ہوئے کوٹ لکھپت پولیس سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کرلیاہے ۔

گزشتہ روز عدالت میں پیشی کے موقع پر ملزم نے اپنے جسم کو زنجیروں سے جکڑ رکھاتھا۔ایڈیشنل سیشن جج رفاقت بسرا کی عدالت میں ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ کوٹ لکھپت پولیس نے 30 مارچ کو ٹرین روکنے کا جھوٹا الزام لگا کر ان کے موکل کے خلاف مقدمہ درج کیا۔، عدالت سے استدعا ہے کہ ملزم کی عبوری ضمانت منظور کی جائے جس پر فاضل جج نے مذکورہ بالا حکم جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

مزید : علاقائی