ڈبلیوایس ایس پی نے اہلیان گلبہار کے صبرکاپیمانہ لبریزکردیا

ڈبلیوایس ایس پی نے اہلیان گلبہار کے صبرکاپیمانہ لبریزکردیا

پشاور(سٹی رپورٹر)ڈبلیوایس ایس پی نے اہلیان گلبہار کے صبرکاپیمانہ لبریزکردیا،رشیدٹاؤن کے سامنے نکاسی آب کا مین نالہ کھدائی کے بعدکھلاچھوڑدینے کیخلاف اہلیان علاقہ نے احتجاج کی دھمکی دیدی ۔ گلبہار،عشرت سینماروڈ،رشیدٹاؤن کے مکینوں کاکہناہے کہ علاقہ میں صوبائی وزیرشوکت یوسفزئی کی رہائشگاہ اور وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی کامران بنگش کاانتخابی حلقہ ہے ،لیکن نکاسی آب کامسئلہ ابھی تک حل نہیں ہوسکا،عشرت سنیماروڈپررشیدٹاؤن کے سامنے نکاسی آب کے نالے کی کھدائی ہرمہینے کی جاتی ہے اور کئی روز تک سڑک کے وسط میں واقع نالے کوبندنہیں کیاجاتاہے،جس کی وجہ سے موٹرسائیکل سوار اورپیدل افراد کا نالے میں گرنامعمول بن جاتاہے،ڈبلیوایس ایس پی کی غفلت اور نااہلی کے باعث کئی حادثات رونما ہوچکے ہیں،نالے کیلئے توڑی گئی سڑک کی وجہ سکول کے اوقات میں گھنٹوں ٹریفک جام رہتاہے،اہلیان علاقہ نے دھمکی دی ہے کہ اگر نکاسی آب کا مسئلہ مستقل حل نہیں کیاگیا تو ڈبلیوایس ایس پی اور منتخب نمائندوں کیخلاف احتجاج کا راستہ اختیارکرینگے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر