یواین ایچ سی آر کی جانب سے ایل آر ایچ کو مشنری اور آلات فراہم

یواین ایچ سی آر کی جانب سے ایل آر ایچ کو مشنری اور آلات فراہم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (سٹی رپورٹر)یواین ایچ سی آر کی جانب سے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کو دو کروڑ روپے سے زائد مالیت کی مشینری وآلات فراہم کردی گئی ہے، ہسپتال ترجمان محمد عاصم کے مطابق اس جدید مشینری سے آنکھوں کی بیماریوں کی بروقت تشخیص اور علاج میں بہت مدد ملے گی، اس حوالے سے ہسپتال میں تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں یواین ایچ سی آر کی پاکستان میں نمائندہ مس روینڈرینی منیکاریویلا ، ہیڈ آف سب آفس پشاور دائنش شریستھا جبکہ ایل آرایچ کے بورڈ آف گورنرز چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر نوشیروان برکی اور ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد مسعود اور دیگرڈاکٹرزاور مینجمنٹ کے نمائندوں نے شرکت کی، تقریب سے خطاب میں یواین ایچ سی آر کی ممبرنے کہا کہ ان کا ادارہ عرصہ دراز سے مہاجرین اور ان کو پناہ دینے والے ملکوں کی امداد کررہا ہے اور ایل آرایچ کو مشینری کی فراہمی اس سلسلے کی ایک کڑی ہے انہوں نے بتایا کہ ایل آر ایچ نہ صرف خیبر پختونخوا اور ملک کے دیگر صوبوں بلکہ افغانستان سے آئے ہوئے مریضوں کو بھی بلا تفریق علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کررہا ہے ڈونیشن کیلئے ایل آر ایچ کا انتخاب کیا یہ صوبے کا سب سے بڑا پبلک سیکٹر ہسپتال ہے جہاں آنکھوں کی بیماریوں میں مبتلا غریب مریض مستفید ہوں گے ہسپتال ڈائریکٹر خالد مسعود نے کہا کہ یو این ایچ سی آر ہمیشہ سے غریب لوگوں کی مدد کرتا آرہا ہے جدید مشینری کی فراہمی سے آنکھوں کی بمیاری میں مبتلا مریضوں کو بروقت وجدید طریقہ علاج میسر ہوگا جس سے علاج معالجے کے معیار میں خاطرہ خوا بہتری آئے گی چیئرمین بی او جی ڈاکٹر نوشیروان برکی نے کہا کہ یو این ایچ سی آر کی جانب سے فراہم کردہ مشینوں سے آفتھلمالوجی ڈیپارٹمنٹ کی پرفارمنس مزید بہتر ہوگی جبکہ مریضوں کی ضروریات بھی پور ی ہوسکیں گی انہوں نے یو این ایچ سی آر کے تعاون پر شکر یہ ادا کیا ۔