قبائلی اضلاع میں اپنے علاقوں کے ڈاکٹرز تعینات کرنے کا مطالبہ

قبائلی اضلاع میں اپنے علاقوں کے ڈاکٹرز تعینات کرنے کا مطالبہ

خیبر (بیورورپورٹ)قبائلی اضلاع کے ہسپتالوں میں اپنے علاقوں کے ڈاکٹر ز تعینات کئے جائیں گے خیبر پختونخواوزیر صحت نے ڈائر یکٹریٹ ہیلتھ قبائلی اضلاع کو 300ڈاکٹروں کا لسٹ بھیج دی ہیں قبائلی اضلاع میں باہر سے ڈاکٹروں کو تبدیل کیا جائے اور انکو بھی اپنے علاقوں میں تعینات کیا جائے گا ،محکمہ صحت ذرائع کے مطابق گز شتہ روز ڈائر یکٹر یٹ ہیلتھ آفیسرز کا وزیر صحت خیبر پختونخوا کے ساتھ ایک اہم میٹنگ ہو ئی ہیں جس میں فیصلہ کیا گیا گیا تھا کہ ڈاکٹرز جس علاقے کا ڈومیسائل ہولڈر ہو گا وہاں تعینات کیاجائے گا جبکہ قبائلی اضلاع میں جو باہر کے علاقوں سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر کام کر تے ہیں انکو بھی قبایلی اضلاع سے تبدیل کرکے اپنے علاقوں میں تعینات کیا جائے گا اس سلسلے میں وزیر صحت خیبر پختونخوا نے 300ڈاکٹروں کا لسٹ بھیج دی ہیں تاکہ وہ اپنے علاقوں میں تعینات کیا جائے گا ڈائریکٹریٹ قبائلی اضلاع نے اس پر کام شروع کر دیا ہے اور جلد ہی ڈاکٹروں کے تبادلے اور تعیناتی شروع کیا جائے گا ذرائع نے یہ بھی بتا یا کہ قبائلی اضلاع کے ہسپتالوں میں داکٹروں کی کمی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا فاٹا انضمام سے پہلے ذیا دہ تر ڈاکٹر زفاٹا کوٹہ پر ڈاکٹر کی ڈگری حاصل کر تے تھے لیکن بعد میں وہ فاٹا کے بجائے دوسرے علاقوں میں کام کر تے تھے اس لئے اب وہ اضلاع میں تعینات کئے جا ئیں گے جس سے قبائلی کے ہسپتالوں میں خالی پوسٹوں پر تعیناتی کی جائے گی اور اسپشلسٹ ڈاکٹروں کی کمی بھی پوری ہو جا ئے گی

مزید : پشاورصفحہ آخر