بریکوٹ ،تھانہ غالیگے پو لیس کاروائی بھاری مقدار میں جعلی کر نسی، منشیات برآمد

بریکوٹ ،تھانہ غالیگے پو لیس کاروائی بھاری مقدار میں جعلی کر نسی، منشیات ...

بریکوٹ (نمائندہ پاکستان)تھانہ غالیگے پو لیس کاروائی بھاری مقدار میں جعلی کر نسی، منشیات برآمد، ملزمان گرفتار مقدمہ درج مزید تفتش شروع، علاقے میں کسی قسم کے جرائم کسی صورت میں برداشت نہیں کر یں گے۔ غیر قانونی مکروہ دھندوں میں ملوث لوگوں کے خلاف اپر یشن جاری ر ہیگا۔ عوام جرائم پیشہ افراد کے نشاندہی کر یں۔ ان پر ہاتھ ڈالنا پولیس کی ذمہ داری ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی سرکل بریکوٹ بادشاہ حضرت خان، ایس ایچ او تھانہ غالیگے اختر ایوب خان بریکوٹ چوکی کے انچارج سب انسپکٹر محمد آیا ز خان ودیگر نے تھانہ غالیگے میں ایک پر ہجوم پر یس کانفر نس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔ انہو ں نے کہا کہ بریکوٹ میں سردار اور یو سف نامی نوعمر نواجونوں نے جعلی کر نسی ایک ہزار کا نوٹ لوگوں کو دھوکہ دہی کے ذریعے تقسیم کر رہے تھے۔ پو لیس کو اطلاع ملی کہ دو لڑکے ہیں وہ جعلی کر نسی تبدیلی میں مصروف عمل ہیں۔ پو لیس نے بر وقت کاروائی کر تے ہوئے دونوں ملزمان کو موقع پر گر فتار کر لیا۔ ان ودنوں ملزمان کے نشاندہی پر پولیس نے رحیم آباد میں رہا ئش پذیر اختر گل ولد ہمیشہ گل ساکن پشاور حال رحیم آباد پر چھاپہ مارا، ان کے سے پو لیس جعلی کر نسی اور چر س برآمد کر لیا، پو لیس نے مجموعی طور 14000 چودہ ہزار جعلی کر نسی اور ادھا کلو چر س برآمد کر کے ملزمان کو موقع پر گرفتار کرلیا۔، انہوں نے کہا کہ سب ڈویثرن بریکوٹ میں کسی قسم کے غیر قانونی دھندے کسی صورت میں برداشت نہیں کر یں گے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہو ئے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے نشاندہی کر یں ان پر ہاتھ ڈڈالنا پولیس کی ذمہ داری ہے

B

مزید : پشاورصفحہ آخر