صوبائی وزیر تعمیرات اکبر ایوب سے ڈسٹرکٹ کونسلرز صوابی کی ملاقات

صوبائی وزیر تعمیرات اکبر ایوب سے ڈسٹرکٹ کونسلرز صوابی کی ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے وزیر برائے مواصلات و تعمیرات اکبر ایوب خان سے ضلع مردان اور صوابی سے تعلق رکھنے والے ڈسٹرکٹ ممبرز اور کونسلرز کی ملاقات۔خیبر پختونخوا کے وزیر برائے مواصلات و تعمیرات اکبر ایوب خان سے ضلع مردان اور صوابی سے تعلق رکھنے والے ڈسٹرکٹ ممبرز اور کونسلرز کے ایک وفد نے منگل کے روز انکے دفتر پشاور میں ملاقات کی سربراہی چیف انجینئر داؤد جان کررہے تھے۔ صوبائی وزیر نے وفد کے مسائل سنے اوربر وقت حل کرنے کی یقین دہانی کرائی صوبائی وزیر نے کہا کہ مردان اور صوابی سمیت پورے صوبے میں ترقیاتی کاموں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے حکومت کی جامع حکمت عملی اور اصلاح کی اقدامات کی بدولت عوامی مسائل پر جلد قابو پایا جا سکے گا۔اکبر ایوب خان نے کہا کہ محکمہ مواصلات میں دس سالہ پروگرام کے تحت جتنے بھی منصوبے شروع کئے جائیں گے ان سے ترقی اور خوشحالی کا ایک نیا دور شروع ہوگا اور تعمیرات کے شعبے میں انقلاب برپا ہو گا جس کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں، گلی کوچوں، مین روڈز اور شاہرا ہوں کی تعمیر پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ عوام کو آمدورفت کی بہترین سہولیات میسر ہو ں،اس سے نہ صرف روزگار،تجارت اورسیاحت کے شعبے کو فروغ ملے گا بلکہ تمام ضلعوں کے درمیان باہمی رابطے اور بھی مضبوط ہوں گے۔ ڈسٹرکٹ ممبرز اور کونسلرز نے صوبائی وزیر کی جانب سے مواصلات کے شعبے میں اٹھائے گئے اقدامات اور کوششوں کو سراہا اور مسائل کے حل کی یقین دہانی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔