ڈیرہ میں مختلف واقعات کے دوران 2 افراد جاں بحق

ڈیرہ میں مختلف واقعات کے دوران 2 افراد جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان( بیورورپورٹ)نیوسبزی منڈی رتہ کلاچی اوررمک میں فائرنگ کے الگ الگ واقعات میں دوافرادقتل ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدرکی حدودمیں نیوسبزی منڈی رتہ کلاچی میں گیٹ پرنرخنامے فروخت کرنے والے عمررسیدہ شخص قدرت اللہ کنڈی ولد عطاء اللہ سکنہ زراعت کالونی،مستقل پتہ پائی ٹانک کونامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا اورموقع سے فرارہوگئے ۔واقعے کی اطلاع پرپولیس موقع پر پہنچ گئی اوراس نے نعش کوقبضے میں لے کر اس واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے دوسرے واقعے میں تھانہ پرواکے علاقہ رمک میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے رمک اڈے کے منشی حافظ محمداسلم قلندری ولدوزیر پہوڑسکنہ رمک کوقتل کردیاگیا ۔ ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرارہوگئے ۔پولیس نے ان دونوں واقعات کی الگ الگ رپورٹ درج کرلی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر