ہسپتال میں مریضوں کو بہتر سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے: ڈاکٹر عابد حسین

ہسپتال میں مریضوں کو بہتر سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے: ڈاکٹر عابد حسین

چارسدہ (بیو رو رپورٹ ) ڈسٹرکٹ ہیڈ کورٹر ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر عابد حسین نے کہا ہے کہ ہسپتال میں مریضوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی نصب العین ہے۔ دستیاب وسائل میں عوام کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہے۔مریضوں کے مسائل و مشکلات کے آزالے کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کررہے ہیں ۔ ہسپتال کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے عملی جدوجہد کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ڈی ایم ایس ڈاکٹر ماریہ ، سعید باچہ ، سپرنٹنڈنٹ شاجہان ودیگر بھی موجو د تھے ۔ ایم ایس ڈاکٹر عابد حسین نے مزید کہاکہ کجولٹی کا ایکسرے پلانٹ عرصہ دراز سے حراب پڑ ا تھا اس کو فعال بنانے کیلئے سرکاری طور پر انجینئر کو بلایا گیااور دو ماں بعد دوبارہ فعال بنایا گیا۔ جس سے او پی ڈی میں ایکسرے پر مریضوں کا بوجھ کم ہوگااور مذکورہ پلانٹ میں 24گھنٹے مریضوں کا ایکسرے کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی کو پورا کرنے کیلئے محکمہ صحت کے اعلی حکام اور صو بائی حکومت سے بات چیت کی گئی ہے۔ بجلی کا ایکسپریس لائن بچھانے سے ہسپتال میں 24گھنٹے بجلی کی فراہم ہو گی جس سے ماہانہ ہسپتال کو چار لاکھ روپے بچت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ 10بیڈز پر مشتمل سی سی یو اور آئی سی یو وارڈ کے قیام کیلئے کوششیں جاری ہیں ۔ اپریشن تھیٹر 24گھنٹے کھلا رہیگا اور مریضوں کے ہر قسم اپریشن کی جائینگے۔ عوام کے سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے اینونگ اور نائٹ شفٹ میں اٹر ساؤ نڈ کا آغاز کردیاگیاہے۔ تاکہ غریب مریضوں کو باہر سے مہنگے داموں الٹراساؤ نڈ و ایکسرے نہ کرانا پڑے۔ نومولود بچوں کو موقع پر طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے نرسری وارڈ قائم کردیاگیاہے۔ ڈائیلاسسز مشین مدتوں سے خراب پڑاہے اس کو فعال بنانے کیلئے محکمہ صحت کے حکام سے بجٹ کیلئے تحریری طور پر رابطہ کیاہے۔ مریضوں کو ریفر ٹو پشاور کے خاتمے کیلئے تمام بروئے کا ر لائینگے اور اس میں کوئی دقیقہ خروگذاشت نہیں کیا جائے انہوں نے کہا کہ ہسپتال کی بہتری کے لئے عوام کی تعاون کی اشد ٖضرورت ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر