صوابی میں ن لیگ نے نواز شریف کی رہائی کی خوشی میں جشن منایا

صوابی میں ن لیگ نے نواز شریف کی رہائی کی خوشی میں جشن منایا

صوابی(بیورورپورٹ)ضلع صوابی میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے پارٹی کے سر براہ و سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی سپریم کورٹ کی جانب سے ضمانت پر رہائی کے فیصلے پر جشن منایا اور ایک دوسرے کو مٹھائیاں کھلائی صوابی میں مسلم لیگ ن کے صوبائی سینئر نائب صدر و سابق ضلعی صدر افتخار احمد خان ، ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی دلدار خان، تحصیل صدر عبدالاحد ملک، جنرل سیکرٹری ربنواز خان، تحصیل پریس سیکرٹری محمد اقبال ، سوشل میڈیا کے ضلعی صدر ذوالفقار، تحصیل صوابی کے صدر عبدالجلال اور دیگر رہنماؤں اور کارکنوں نے میاں نواز شریف کی رہائی کی پر مسرت کااظہار کر تے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی بہت جلد میاں نواز شریف کی بے گناہی ثابت کر دیگا کیونکہ ان کے خلاف ایک پیسے کی کرپشن بھی ثابت نہیں ہو سکی بلکہ ایک سازش کے تحت ان کو سیاسی منظر سے ہٹانے کے لئے ناکام سازش کی گئی اور وہ بہت جلد مکمل طور پر عدالت سے رہا ہو جائیں گے #

مزید : پشاورصفحہ آخر