پیسکو میں خالی ہزاروں آسامیوں پر اگلے ماہ تک بھر تیاں کی جا ئیں:ورکرز لیبر یونین

پیسکو میں خالی ہزاروں آسامیوں پر اگلے ماہ تک بھر تیاں کی جا ئیں:ورکرز لیبر ...

مردان (بیورورپورٹ) آل پا کستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکر زلیبر یو نین کے صو با ئی عہد یداروں نے مطالبہ کیا ہے کہ پیسکو میں خالی ہزاروں آسامیوں پر اگلے ماہ تک بھر تیاں کی جا ئیں مزید تا خیر برداشت نہیں بصورت دیگر صو بے بھر میں احتجا ج ہو گا ۔سر کل آفس میں منعقدہ احتجا جی جلسے سے خطاب کر تے ہو ئے صو با ئی چےئر مین حا جی اقبال خان ، ڈپٹی چےئر مین یو نس شاہ ،جنرل سیکر ٹر ی نورالاامین حیدر زئی ،وائس چےئر مین محمد حسن خان ،سیکر ٹر ی اطلا عات محمد سعید خان ،زونل چےئر مین غلا م حبیب خان سیکر ٹر ی سید محبوب شاہ ،چےئر مین سب ڈویژن ون زبیر خان ،ڈویژن دو کے چےئر مین مسلم شاہ ،سٹی ون کے چےئر مین عبدالغفار نا صر اور جنرل سیکر ٹر ی ایاز خان خانخیل نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ محکمہ میں ملا زمین کی شدید کمی ہے لا ئن مین ڈبل ڈیو ٹیاں دے رہے ہیں جس کی وجہ سے ان کی زندگیوں لا حق خطرات مزید بڑھ گئے ہیں اور کا م کی زیادتی کی وجہ سے گز شتہ چند ماہ میں متعدد لا ئن مین زندگی کی بازی ہار گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت پیسکو مجموعی طور پر سترہ ہزار سے زائد لا ئن مین اور کلر کو ں کی آسامیا ں خا لی ہیں لیکن نا معلوم وجو ہا ت کی بنا ء پر اس پر بھر تیاں نہیں کی جا رہے ہیں بھر تیوں پر پا بندی سے ملازمین میں شد ید بے چینی پا ئی جا تی ہے انہو ں نے مطالبہ کیا کہ دو ہفتے کے اندر اندر پیسکو میں بھر تیوں پر عائد پا بندی ختم کی جا ئے بصورت دیگر 10 اپر ئل سے صو بے بھر میں غیر معینہ مددت تک ہڑتال پر مجبو ر ہو ں گے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر