ریشیئن فیڈریشن آف کامرس کے سربراہ یورو کوز لوکا چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کا دورہ

ریشیئن فیڈریشن آف کامرس کے سربراہ یورو کوز لوکا چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ ...

مردان(بیورورپورٹ) ریشیئن فیڈریشن آف کامرس کے سربراہ یورو کوزلو کا چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کا دورہ کیا سمال چیمبر آف کامرس کے بانی احسان باچہ اور صدر نواز مانداوری نے استقبال کیا اس سلسلے میں منگل کے روز ریشئن فیڈریشن آف کامرس کے تین رکنی وفد نے چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے دفتر کا دورہ کیا اس موقع پر سمال چیمبر آف کامرس کے سینئر نائب صدر رضوان خان،نائب صدر نصیر خان اور مرکزی تنظیم تاجران کے دیگر رہنما حافظ داؤد ،شاہ جہان خان اوردیگر نے معزز مہمان کا استقبال کیا ریشئن فیڈریشن کے سربراہ مسٹر یورو کولوز نے کہا کہ روس اور پاکستان کے مابین متعدد شعبوں میں تجارتی روابط قائم ہے جامشورو فاور پلانٹ سمیت پاکستان،ایران اور روس پائپ لائن سمیت متعدد منصوبوں پر کام جاری ہے اُنہوں نے کہا کہ جون 2019ء میں روس میں عالمی سطح پر ایکسپو کی جائیگی جس میں دنیا بھر کے تاجر برادری اور صنعتکار شرکت کرینگے آخر میں معززمہمان کواعزازی شیلڈ بھی پیش کیا گیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر