باچہ نے موبائل پر عائد کردہ ٹیکس کو واپس لینے کا مطالبہ :مرکزی تنظیم تاجران

باچہ نے موبائل پر عائد کردہ ٹیکس کو واپس لینے کا مطالبہ :مرکزی تنظیم تاجران

مردان (بیورورپورٹ)مرکزی تنظیم تاجران ضلع مردان کے صدرحاجی احسان اللہ باچہ نے موبائل پر عائد کردہ ٹیکس کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ غریب عوام پہلے سے ٹیکسوں سے تنگ ہیں اور نئے ٹیکسوں سے عام شہری موبائل کی بنیادی ضرورت سے محروم جبکہ تاجر طبقے کا کاروبار ختم ہوجائے گا وہ ایم سی پلازہ میں مو با ئل ایسوسی ایشن ضلع مردان کے نومنتخب عہدیداروں کی حلف برادری تقریب سے خطاب کررہے تھے مرکزی تنظیم کے صدر نے ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر گل جی اور جنرل سیکرٹری عارف خان سے حلف لیا تقریب میں تاجروں نے کثیر تعداد میں شر کت کی احسان اللہ باچہ نے کہاکہ تاجر اورعام شہری پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں پانچ ہزار کے موبائل پر چار ہزار ٹیکس لگاکر شہریوں کو بنیادی ضرورت اور سہولت سے محروم کیاجارہاہے جو ناانصافی ہے انہوں نے کہاکہ حکومت کو چاہئے کہ وہ تاجروں کو ریلیف فراہم کریں غیر ضروری ٹیکسوں کا خاتمہ کیاجائے تقریب سے نومنتخب عہدیداروں نے بھی خطاب کیا اور اپنے انتخاب پر تاجروں اور دکانداروں کاشکریہ اداکیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر