نوشہرہ سے منشیات کی سمگلنگ ناکام ،15 کلو برآمد ،سمگلر گرفتار

نوشہرہ سے منشیات کی سمگلنگ ناکام ،15 کلو برآمد ،سمگلر گرفتار

نوشہرہ(بیورورپورٹ) تھانہ نوشہرہ کینٹ اور اضاخیل پولیس نے بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کردو مختلف گاڑیوں سے15 کلوگرام اعلیٰ کوالٹی چرس برآمد،ملزم گرفتارتفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن (R)منصور امان کے خصوصی احکامات پر منشیات فروشوں اور سمگل کرنے والوں کیخلاف بھرپور کاروائیاں کا سلسلہ جاری ہیں۔ SHO تھانہ نوشہرہ کینٹSI زرداد نے بمعہ پولیس نفری کے ہمراہ ناکہ بندی کرکے مختلف گاڑیوں کی تلاشی جاری تھی ۔اس دوران ایک موٹر کار کو روکنے کا اشارہ کیا گیا ۔موٹر کار روکنے کے بجائے ڈرائیور نے سپیڈ بڑھا کر بھاگنے کی کوشش کی۔جس پر پویس نے موٹر کا ر کاتعاقب کیا۔کچھ فاصلے پر جاکر ڈرائیور موٹر کار چھوڑ کر رات کی تاریکی میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ موٹرکار نمبری5696اسلام آباد کی تلاشی لینے پرموٹر کار کے خفیہ خانوں میں چھپائے گئے 10 کلوگرام اعلیٰ کوالٹی چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کیا گیا ملزم کی تلاش جاری ہے۔جبکہ دوسری کاروائی میں اضاخیل پولیس نے موٹر سائیکل نمبری 1250LDکے خفیہ خانوں سے 05کلو گرام چرس برآمد کرکے ملزم شہنشاہ ولد ممتاز ساکن پشاور کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کر دیا گیا۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن (R)منصور امان نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ منشیات ایک لعنت ہے جس کے خاتمے کے لیے ہم سب کو مل جُل کر بھر پور کام کرنا ہوگا ۔نوجوان نسل ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں ۔جن کو منشیات سے بچانے کے لیے نوشہرہ پولیس کی کاوشیں جاری ہیں۔موت کے سوداگروں کے خلاف ٹھوس بنیادوں پر نوشہرہ پولیس کی جدوجہد جاری رہے گی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر