وفاقی کابینہ کااجلاس، لاہور، دہلی بس سروس میں توسیع ، سول ایوی ایشن پالیسی منظور ، شہبا ز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کافیصلہ ، سپریم کورٹ میں چیلنج کرینگے: فواد چودھری

وفاقی کابینہ کااجلاس، لاہور، دہلی بس سروس میں توسیع ، سول ایوی ایشن پالیسی ...

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر ،مانیٹرنگ ڈیسک ،آئی این پی ) وفاقی کابینہ نے لاہور سے نئی دہلی بس سروس میں توسیع کی منظوری دے دی جب کہ کابینہ نے سرمایہ کاری بورڈ کی تشکیل نو سے متعلق سمری اور کراچی انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ بورڈ کی سمری بھی منظوری کرلی۔ منگل کو وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔وزیراعظم ہا ؤ س میں ہونے والے اجلاس میں 20 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا اور کئی کی منظوری دی گئی جب کہ اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔وزیراعظم عمران خان نے ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد کے دورے سے متعلق کابینہ کو اعتماد میں لیا جب کہ وزیر خزانہ اسد عمر ملائیشیا کے ساتھ ہونے والے معاہدوں پر بریفنگ دی کابینہ نے نئی سول ایوی ایشن پالیسی کی منظوری دے دی جبکہ تمام بین الاقوامی ائیر لائنز کے ساتھ معاہدوں کے جائزے کا فیصلہکیا ہے وفاقی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ شہبازشریف کا نام ای سی ایل سے ہٹانے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے،نوازشریف سے متعلق عدالتی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں،نواز شریف کا بیانیہ ایکسپوز ہوگیا ہے، حیران ہوں شریف برادران کو اپنے بنائے گئے اتفاق ہسپتال پر بھی اعتماد نہیں ،سندھ کے حقوق پر غاصب ٹولہ بیٹا ہوا ہے ، جو نیب کیسز میں مرکزی ملزم ہیں ان کو پی اے سی میں بیٹھا دیا گیا ہے۔ احتساب کا عمل چلتا رہے گا نرمی کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتے ہیں۔ کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ 10رکنی گرو پربندھک کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے، کرتار پور راہداری نومبر میں کھلے گی۔انہوں نے کہا کہ نئی سول ایوی ایشن پالیسی کی منظوری دیدی گئی ہے۔ نئی سول ایشین پالیسی کا مقصد ہوابازی سے متعلق صنعتوں کی بحالی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے سی ڈی اے اور ایل ڈی اے کو شہر نہ پھیلانے کی ہدایت کی ہے۔بلیوایریا سمیت تمام تجارتی مراکز میں بلند عمارتوں کیلئے این او سی کی ضرورت نہیں ہے۔وزیراعظم سیاحت کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔برطانیہ،ترکی ،یواے ای،سعودی عرب کو ای ویزہ کی سہولت دی جارہی ہے۔170ممالک کو ای ویزا کی سہولیات فراہم کی جائیں گے۔کسی غیر ملکی کو پاکستان میں کہیں جانے کیلئے این او سی کی شرط ختم کردی ہے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ سیاحتی مقامات تک فضائی سروس پر ٹیکس زیرو کردیا گیا ہے۔ پاکستان میں اوپن سکائی پالیسی ختم کی جارہی ہے۔ بین الاقوامی کمپینوں کیساتھ معاہدوں پر نظر ثانی کی منظوری دی گئی ہے۔خواتین پائلٹ کی خصوصی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔سول ایوی ایشن خواتین پائلٹ کی فیس میں 4لاکھ تک ادا کریگی۔شہری ہوا بازی نے اندرون ملک فضائی کرایوں میں کمی کی سفارش کی۔پائلٹ کے لائسنس کی مدت بڑھاکر 5برس کردی گئی ہے۔سیاحتی علاقوں تک رسائی آسان بنانے کیلئے ہیلی کاپٹر سروس شروع کرنے پر غور ہوا ۔نوازشریف سے متعلق عدالتی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا بیانیہ ایکسپوز ہوگیا ہے۔ نوازشریف کا کہنا ہے کہ انہیں کوئی بیماری نہیں بلکہ دماغی دباؤ ہے۔نوازشریف باہر جانا چاہتے ہیں تو عوام کے پیسے واپس کردیں۔شہبازشریف کا نام ای سی ایل سے ہٹانے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے۔ حیران ہوں شریف برادران کو اپنے بنائے گئے اتفاق ہسپتال پر بھی اعتماد نہیں۔بلاول بھٹو نے ٹرین مارچ کیلئے 300ٹکٹیں خریدیں۔پہلی مرتبہ پیپلزپارٹی کو ٹرین کی ٹکٹیں خریدنی پڑی ہیں۔سندھ کے نام پر پیسے لیے جارہے ہیں اور اپارٹمنٹس لندن اور دبئی میں کھل رہے ہیں۔ سندھ کے حقوق پر غاصب ٹولہ بیٹا ہوا ہے۔ سندھ کا پیسہ بیرون ملک منتقل کرنے میں وزیراعلیٰ سندھ کا کلیدی کردار ہے۔ سندھ حکومت کے اعلیٰ عہدیداروں کو نیب کیساتھ تعاون کرنا چاہیے۔ جو نیب کیسز میں مرکزی ملزم ہیں ان کو پی اے سی میں بیٹھا دیا گیا ہے۔ پیپلز پارٹی نے فریال تالپور اور شرجیل میمن کو پی اے سی میں میں ڈالنا تھا لہذا انہوں نے شہباز شریف کا کندھا استعمال کیا ۔ فواد چوہدری نے کہا کہ احتساب کا عمل چلتا رہے گا نرمی کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتے ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے پیپلز پارٹی کے ٹرین مارچ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کے پہلے ابو بچاؤ مارچ کا آغاز ہوگیا۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چودھری نے پیپلز پارٹی کے کراچی سے لاڑکانہ ٹرین مارچ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ٹرین مارچ پہلی تحریک ہے جو کرپشن کو قانونی تحفظ کیلئے شروع کی جارہی ہے۔ایک دوسرے ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ نئی ویزہ پالیسی اپنا کر پاکستان کو سیاحوں کیلئے جنت بناناپی ٹی آئی کا وژن ہے، غیر ملکیوں کیلئے اجازت نامے کی شرط ختم ہو گئی ، این او سی کی شرط کا خاتمہ پاکستان کی سیاحت کی طرف پیش رفت ہے۔

فواد چودھری

مزید : صفحہ اول