جعلی اکاؤنٹس کیس، قائم علی شاہ کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور

جعلی اکاؤنٹس کیس، قائم علی شاہ کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور

اسلام آباد(آئی این پی ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے جعلی اکانٹس کیس میں سابق وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ کی ضمانت ازگرفتاری منظور کر تے ہوئے نیب کو نوٹس جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں جعلی اکانٹس کیس میں سابق وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ کی درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری کی سماعت ہوئی ۔اسلام آبادہائیکورٹ نے سابق وزیراعلی سندھ کی درخواست منظورکرلی اور نیب کو نوٹس جاری کردیا۔عدالت نے قائم علی شاہ کی 8 اپریل تک عبوری ضمانت منظورکرتے ہوئے انہیں 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔

مزید : صفحہ اول