جعلی اکاؤنٹس کیس ، زرداری کی8 اپریل کو احتساب عدالت میں پیشی کا سمن جاری

جعلی اکاؤنٹس کیس ، زرداری کی8 اپریل کو احتساب عدالت میں پیشی کا سمن جاری

اسلام آباد(آن لائن )جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں آصف علی زرداری کو احتساب عدالت میں پیش ہونے کیلئے طلبی کا سمن جاری کر دیا گیا۔سمن کراچی کلفٹن کے بلاول ہاؤس کے ایڈریس پر بھجوایا گیا ہے۔ جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے سابق صدر آصف علی زرداری کو عدالت میں طلبی کانوٹس جاری کیا تھا جس پر عدالت نے آصف علی زرداری کو بطورملزم طلب کرنے کا سمن کراچی کے ایڈریس پر بھجوا دیا ہے۔ آصف علی زرداری کوبلاول ہاؤس کلفٹن کراچی کے ایڈریس پر بھجوائے گئے عدالتی سمن میں کہا گیا ہے کہ وہ اپنے اوپر عائد الزامات کا جواب دینے کیلئے 8 اپریل کی صبح 9 بجے عدالت میں پیش ہوں۔

زرداری/ سمن جاری

مزید : صفحہ اول