آئی ایم ایف کیساتھ ڈالرکا ریٹ طے کرنے کی خبر بے بنیاد،وزارت خزانہ
اسلام آباد (این این آئی) وزارت خزانہ نے واضح کیا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ڈالر کا کوئی ریٹ طے نہیں کیا جا رہا ہے ۔ منگل کواپنے بیان میں وزارت خزانہ نے کہاکہ اس بات کی وضاحت کی جاتی ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ڈالر کا کوئی ریٹ طے نہیں کیا جا رہا۔ وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف اسٹیٹ بینک کے ساتھ ایکسچینج ریٹ پالیسی پر مذاکرات کریگا۔
ڈالر کا ریٹ