آئی ایم ایف مشن چیف کی مشیر تجارت سے ملاقات ، قومی ٹیرف پالیسی جلد متعارف کروائینگے: عبد الرزاق داؤد

آئی ایم ایف مشن چیف کی مشیر تجارت سے ملاقات ، قومی ٹیرف پالیسی جلد متعارف ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آن لائن ،این این آئی) آئی ایم ایف مشن چیف میریز ریگومنگل کے روز اسلام آباد پہنچ گئے، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد سے آئی ایم ایف مشن چیف رمیریز ریگو کی ملاقات ہوئی اس موقع پر مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ حکومت نے ملک میں صنعت و تجارت کو فروغ دینے کیلئے مختلف معاشی اصلاحات کیں ہیں انہوں نے آئی ایم ایف کے چیف مشن کو بتایا کہ ملکی تاریخ کی پہلی قومی ٹیرف پالیسی جلد متعارف کروائیں گے اس ٹیرف پالیسی سے ملکی معیشت بہتر ہوگی جس پر آئی ایم ایف کے چیف مشن رمیریز ریگو نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے معاشی اصلاحات اچھا اقدام ہے اور امید ہے کہ اصلاحات کا سلسلہ جاری رہے گا اس سے معیشت میں بہتری آئے گی ۔
مشیر تجارت

مزید :

صفحہ اول -