گورنرہاؤس کمپلین سیل میں عمران اسماعیل نے لوگوں کی شکایات سنیں
کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنرسندھ عمران اسماعیل نے گورنرہاؤس کمپلین سیل میں لوگوں کی شکایات سنیں ،زیادہ تر شکایات زائد بلنگ ، نادراشناختی کارڈ کے حصول میں مشکلات ، تعلیم ، صحت اور دیگر شعبہ جات سے متعلق تھیں ، گورنرسندھ نے شکایات سے متعلق اداروں کے اعلیٰ حکام کو آگاہ کرتے ہوئے اس کے فوری ازالہ کی ہدایت کی۔ گورنرسندھ نے کہا کہ عوا م کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا موجودہ حکومت کی ذمہ داری ہے لوگ اپنی شکایات گورنرہاؤس شکایتی سیل پر بلا خوف خطر درج کرائیں ، میں خود ان کے مسائل حل کراؤں گا۔لوگوں نے گورنرسندھ کی شکایتی سیل میں موجودگی اور بذات خود شکایات سننے کے اقدام کو سراہا۔