فواد چوہدری دروغ گوئی سے کام لے رہے ہیں، مرتضی وہاب

فواد چوہدری دروغ گوئی سے کام لے رہے ہیں، مرتضی وہاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلی سندھ کے مشیر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ فواد چوہدری دروغ گوئی سے کام لے رہے ہیں،وہ پیپلز پارٹی کے کاروان بھٹو سے سہم گئے ہیں۔ایک بیان میں مرتضی وہاب نے کہا کہ سندھ این ایف سی میں اپنا مقررہ حصہ بقدرِ جثہ مانگ رہا ہے، سندھ حکومت وفاق سے این ایف سی میں اضافے کی نہیں بلکہ مقررہ شیئر طلب کر رہی ہے، سندھ کے وسائل پر وفاق استبدادی کاروائیاں کررہا ہے، ہم عوامی فورم پر سندھ کا مقدمہ پیش کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری بات کرنے سے قبل زمینی حقائق کا مشاہدہ کرلیں ، بلاول بھٹو کے ٹرین مارچ کا خوف فواد چوہدری کے اعصاب پر سوار ہے، حواس باختگی میں فواد چوہدری زہر اگل رہے ہیں۔مرتضی وہاب نے مزید کہا کہ سندھ حکومت تو نیب میں پیش ہوئی، امید ہے کہ وزیراعظم بھی جمہوری روایات پر عمل کریں گے،آج سندھ کا جوش کل عوام کی آواز نہ بن جائے، اس سے تحریک انصاف خوفزدہ ہے، احتساب کے نام پر مکروہ کھیل کھیلا جارہا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -