مردان ، گھریلو تنازعہ پر رشتہ داروں کے مابین فائرنگ، دو بھائیوں سمیت 3افراد جاں بحق
مردان ( بیورورپورٹ) نواحی علاقہ مایار میں گھر یلو تنازعہ پر دو رشتہ دار فریقوں کے مابین فا ئر نگ کے نتیجے میں دو بھا ئیوں سمیت تین افراد جاں بحق دوزخمی ہو گئے ۔جاں بحق اور زخمیوں کو مردان میڈیکل کمپلیکس اور ڈی ایچ کیو ہسپتا ل منتقل کیا گیا ۔واقعے کے بعدعلا قے میں شدید خو ف وہراس پھیل گیا پو لیس نے علاقے کو گھیر ے میں لیکر حالات کو کنٹرول کر لیا۔پو لیس کے مطابق ما یار غریب آباد میں فریق اول مختیار مرحوم کے بیٹوں اور نذر گل کے ما بین مستورات کا تنا زعہ چلا آرہا تھا جس میں گز شتہ روز صلح کے لئے جر گہ بھی تشکیل دیا گیا تھا ۔ منگل کے روز دونوں فریق آمنے سامنے ہوئے اور ایک دوسرے پر فائر نگ کی جس کے نتیجے میں فر یق اول سے دو بھا ئی قیصر علی اور انور علی پسران مختیار جان بحق اور یو سف ولد فضل الرحمن زخمی ہو ئے جبکہ فا ئر نگ کی زد میں آکر فریق دوئم سے حضرت علی ولد نظر گل جاں بحق اور جابر ولد بختیار زخمی ہو گئے اطلا ع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر جا ں بحق اور زخمیو ں کو ہسپتال منتقل کر دیا عینی شاہد ین کے مطابق فا ئر نگ کا سلسلہ کا فی دیر تک جا ری رہا جس کی وجہ سے زخمیوں کو بر وقت ہسپتال نہیں پہنچایا جا سکابعد ازاں جا ئے وقو عہ پر پو لیس کی بھاری نفر ی نے پہنچ کر حالا ت کو کنٹر ول کر دیا لا شوں کو پو سٹما رٹم کے بعد علا قے روانہ کیا جبکہ پو لیس نے دونوں فریقوں کے بیانات پر مقدمات درج کر کے ایف آئی آر میں نا مزد ایک ملزم شیر بہادر کو گر فتار کر دیا ۔