تعلیمی ادارو ں میں منشیات سپلائی کرنے والا ملزم گرفتار

تعلیمی ادارو ں میں منشیات سپلائی کرنے والا ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (کرائم رپورٹر)ملیر پولیس نے سکھن کے تعلیمی اداروں اور دیگر مقامات پر آئس اور منشیات سپلائی کرنے والے ملزم کو اس کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا ہے ۔ایس ایس پی ملیر عرفان بہاد ر کے مطابق پولیس نے ملزمان کو شیطان چوک سے خفیہ اطلاع پر ٹارگیٹڈ کارروائی میں گرفتارکیا۔گرفتار ملزمان سے سپلائی کیلئے تیار آئس اور دو کلو سے زائداعلی کوالٹی کی چرس برآمد ہوئی ۔مرکزی ملزم محمد اختر کافی عرصے سے مختلف علاقوں کے تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرتاتھا۔پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات کا اندراج کر کے ملزم کے نیٹ ورک کے متعلق تفتیش کا آغاز کر دیاہے۔گرفتار ملزمان میں محمد اختر اور ساتھی موسی شامل ہیں۔