ایل جی نے انفارمیشن ڈسپلے ڈیوائسز متعارف کرادیں

ایل جی نے انفارمیشن ڈسپلے ڈیوائسز متعارف کرادیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(پ ر)ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) نے جدید انفارمیشن ڈسپلے ٹیکنالوجی سے آراستہ جدت انگیز ڈیوائسز متعارف کرادی ہیں ۔ شفاف اولیڈ ٹیکنالوجی سے آراستہ ایل جی کی LEDکی پوری لائن اپ کی مصنوعات کے ذریعے اپنی ہر طرح کی مطلوبہ ضروریات ڈیجیٹل سہولیات کے ساتھ باآسانی پایہ تکمیل تک پہنچا سکتی ہیں۔ اس ضمن میں ایل جی کی جانب سے 88 انچ کے لچکدار اوپن فریم اولیڈ ڈسپلیز نمائش کے لئے پیش کئے گئے۔ یہ مختلف سطح پر لپیٹی جاسکتی ہے ، مختلف اقسام کی کاروباری ضروریات کے لئے بہترین ہے۔ اس ویڈیو کے ڈیمو میں جنگلات، گلیشیئر، آبشار، تیز ہوائیں اور اپنی نوعیت کے دیگر حیران کن قدرتی نظارے ہیں۔ اولیڈ فالز کی نمائش میں آنے والے صارفین نے اولیڈ کی جدید ترین شفاف خصوصیات سے آراستہ پروڈکٹ حقیقت سے بڑھ کر کوئی سائنس فکشن زیادہ لگتی ہے۔ ریٹیل اور گیلری سے اصل مصنوعات کو واضح طور پر 38 فیصد زیادہ شفاف ڈسپلے کے پیچھے سے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ویڈیو یا امیجز اوبجیکٹ کے سامنے ظاہر کرتا ہے۔ اس میں ٹرانسپیرنٹ اولیڈ کے اوپن فریم ڈیزائن بڑے مقامات پر استعمال کے لئے انتہائی موزوں ہے۔