لیاقت بلوچ کی آفاق احمد کی والدہ کے انتقال پر تعزیت

لیاقت بلوچ کی آفاق احمد کی والدہ کے انتقال پر تعزیت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)قائم مقام امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین کی والدہ کے انتقال پر ان کے گھر جاکر ملاقات کی اور مرحومہ کے لیے مغفرت اور لواحقین و پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن ، سکریٹری کراچی عبد الوہاب ، سکریٹری اطلاعات زاہد عسکری ، امیر ضلع ملیر محمد اسلام ، ضلع کورنگی کے ملیر عبد الجمیل و دیگر بھی موجود تھے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر