وفاق المدارس کے علماء پر مشتمل پانچ رکنی وفد کی آئی جی سندھ سے ملاقات

وفاق المدارس کے علماء پر مشتمل پانچ رکنی وفد کی آئی جی سندھ سے ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (کرائم رپورٹر)آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام سے سینٹرل پولیس آفس کراچی میں وفاق المدارس کے علماء پر مشتمل پانچ رکنی وفد نے مولوی محمد عادل کی قیادت میں ملاقات کی اور سیکیورٹی اقدامات سمیت حالیہ واقعہ سے متعلق پولیس اقدامات، تفتیشی پیش رفت اور دیگر معاملات پر تفصیلی بات چیت کی اور صوبائی سطح پر پولیس کیجانب سے اُٹھائے گئے سیکیورٹی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اپنی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر شیخ کے علاوہ اے آئی جی آپریشنزسندھ اور پی ایس او ٹو آئی جی سندھ بھی موجود تھے ۔آئی جی سندھ نے کہا کہ سندھ پولیس انسداد کرائم اور لوگوں کی جان ومال کے تحفظ کے ضمن میں انتہائی پرعزم اور مستعد ہے ۔ہمارے افسران اور جوان جرائم کے آگے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند کھڑے ہیں اور دشمن کو اس بات کا بخوبی ادراک ہے کہ ان کے مدمقابل ایک بہادر جری اور جانبازوں کا وہ دستہ کھڑا ہے جو کسی سے ڈرتے ہیں ،جھکتے ہیں نہ ہی گھٹنے ٹیکتے ہیں۔