نیشنل فوڈز اور سوفیئن پروڈکٹ کو جدید بنانے کے لیے شراکت

نیشنل فوڈز اور سوفیئن پروڈکٹ کو جدید بنانے کے لیے شراکت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انٹرپرائز کی سطح پر جدید انتظامی حل فراہم کرنے والے عالمی رہنما ادارے، سوفیئن ( Sopheon)نے نیشنل فوڈز لمٹیڈ کے ساتھ اپنی شراکت کا اعلان کیا ہے۔نیشنل فوڈز لمٹیڈ ،فوڈز انڈسٹری میں ،ایک ممتاز کمپنی ہے جس کامرکزی دفتر کراچی میں واقع ہے۔ نیشنل فوڈز لمٹیڈ کے متحدہ عرب امارات، برطانیہ اور کینیڈا میں بھی ذیلی ادارے موجود ہیں۔سنہ 2020ء تک آمدنی میں نمایاں اضافے کے اسٹریٹجک ویژن کے تحت نیشنل فوڈز لمٹیڈباضابطہ طور پرپروڈکٹ ڈیویلپمنٹ اور فیصلہ سازی متعارف کرانا چاہتی ہے تاکہ صارفین کی مارکیٹس میں تیزی سے ہونے والی تبدیلی کا ساتھ دیا جا سکے۔نیشنل فوڈز کی ٹیم سمجھتی ہے کہ اپنی مسابقتی برتری برقرار رکھنے کے لیے انہیں نئی پروڈکٹس کی تیاری کی رفتار بھی تیز کرنا ہو گی اور ان پروڈکٹس کی کامیابی کی شرح بھی بہتر بنانا ہو گی۔ٹیم کے ذہن میں یہ بات بھی واضح ہے کام کے طریقہ کار کی صورت میں نئی ایجادات سے تعلق رکھنے والے تمام ڈیٹا اور فیصلوں کے بارے میں حقائق جاننے ، اسٹیک ہولڈرز کے مختلف گروپوں کے درمیان بہتر اسٹریٹجک مطابقت اور پروڈکٹ کی تیاری کے تمام مراحل کے بہتر طور پر نظر آنے کا ایک ذریعہ ہونا چاہیے تاکہ جرأتمندانہ اور دنیا کے لیے بالکل نئی پروڈکٹس کی تیاری میں کی گئی سرمایہ کاری سے وابستہ خطرہ کاانسداد کیا جا سکے۔نیشنل فوڈز لمٹیڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، ابرار حسن نے کہا:’’مختلف سافٹ ویئروینڈرز کا گہرا جائزہ لینے کے بعد ہم نے ایکولیڈ ایکسپریس سولوشن کا انتخاب کیا ہے۔ سوفیئن کے پاس مہارت ہے اور تیزی سے فروخت ہونے والی کنزیومر گڈز میں ان کے کسٹمرز کی حوالے بہت بڑی تعداد میں دستیاب ہیں۔اس کے علاوہ یہ سولوشن اسٹیج گیٹ 174 (Stage۔Gate) سے سند یافتہ بھی ہے۔ ہمارا سوفیئن کی ٹیم اور ان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، اینڈی مچیوڈا ( Andy Michuda) کے ساتھ بھی بہت اچھے معاملات رہے ہیں۔‘‘نیشنل فوڈز لمٹیڈ کے ہیڈ آف انوویشن، ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ، ڈاکٹر فیاض اشرف نے واضح کرتے ہوئے کہا:’’ہم اپنے کاروبار کا مستقبل ایک ایسے سافٹویئر کی مدد سے محفوظ بنانا چاہتے ہیں جو ہمیں اپنی ترقی جاری رکھنے کے قابل بنائے۔ہماری ترقی کا ہدف حاصل کرنے میں جدت بہت اہم کردار ادا کرتی ہے اور ہمیں لازماً زیادہ منافع بخش ذرائع تلاش کرنا ہے، اپنے پورٹ فولیو کے منافع کو بڑھانا ہے اور مکمل طور پر خودکارکراس فنکشنل اپروچ استعمال کرتے ہوئے تجارتی بنیادوں پر ممکن سرمایہ کاری پر اپنی توجہ مرکوز کرنا ہے۔‘‘نیشنل فوڈز کے ہیڈ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی سید ذیشان علی نے کہا:’’ہماری حکمت عملی خودکار سولوشنز،عمدہ کارکردگی کے فروغ، شفافیت میں اضافے اور فیصلہ سازی میں رفتار تیز کرکے کاروباری تبدیلی کو یقینی بنانا ہے۔سوفیئن کا ایکولیڈ ایکسپریس ہمارے اسٹیج گیٹ174 پروسس کو خودکار بنائے گا جس کی ہمارے کاروبار کو ضرورت ہے تاکہ ہمارے صارفین تک درست پروڈکٹس مستحکم اور منظم طریقے سے سے گزر کرپہنچیں۔ہم جدید پروڈکٹس متعارف کرانے کے لیے اس سسٹم کے استعمال پر پرجوش ہیں جو ہمارے صارفین کی خواہشات کو مطمئن کر سکیں اور نیشنل فوڈز کو بطور پسندیدہ برانڈ برقرار رکھیں۔‘‘

Back

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر