کراچی میں علماء پر حملے ایک بڑی سازش کا حصہ ہیں،اسحاق خان

کراچی میں علماء پر حملے ایک بڑی سازش کا حصہ ہیں،اسحاق خان

کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی ضلع غربی اسحاق خان نے مفتی تقی عثمانی پرقاتلانہ حملے میں ملوث ملزمان کی عدم گرفتاری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہر کراچی میں علماء پر حملے ایک بڑی سازش کا حصہ ہیں۔استعماری قوتیں ملک کو سیکولر ریاست بنانے کے درپے ہیں۔اسلامی جمہوریہ پاکستان لاکھوں مسلمانوں کی قربانیوں اور علماء کی جدوجہد کا ثمر ہے۔اسلام دشمن قوتیں دین کا راستہ نہیں روک سکتیں۔مفتی صاحب پر حملہ امت مسلمہ پر حملے کے مترادف ہے۔حملہ آوروں کی عدم گرفتاری حکومتی نا اہلی کا ثبوت ہے۔ حکومت واقعے میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائے۔انہو ں نے مزید کہا کہ مفتی تقی عثمانی عالم اسلام کے ایک عظیم رہنما اور عالم دین ہیں ، علم و عمل کے میدان میں مفتی صاحب کی خدمات تاریخی ہیں۔مفتی صاحب عالم اسلام کا سرمایہ افتخار ہیں انکی حفاظت کے حوالے سے سخت ترین قدامات کئے جائیں تاکہ آئندہ کے لئے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جاسکے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر