ٹریفک حادثے میں شہیدپولیس اہلکار کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

ٹریفک حادثے میں شہیدپولیس اہلکار کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

کراچی (کرائم رپورٹر)کینٹ ٹریفک سیکشن میں دوران ڈیوٹی ٹریفک حادثے میں شہید ہونیوالے ہیڈکانسٹیبل فیصل خان کی نماز جنازہ پولیس ہیڈکوارٹر گارڈن ساؤتھ میں ادا کردی گئی۔نماز جنازہ میں آئی جی سندھ ڈاکٹر سیدکلیم امام،ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیرشیخ،ڈی آئی جیز ساؤتھ، ٹریفک،سی آئی اے ،ضلعی ایس ایس پیز ٹریفک،رینجرز سندھ افسران/جوانوں کے علاوہ شہید ہیڈکانسٹیبل کے ورثاء ودیگر لواحقین/ دوست احباب/اہلیان علاقہ نے شرکت کی۔آئی جی سندھ نے شہید ٹریفک اہلکار کے ورثاء سے تعزیت اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اس ناگہانی حادثے کو افسوسناک قرار دیا۔انہوں نے موقع پر موجود ٹریفک افسران کو شہید اہلکار کے ورثاء کے لیئے محکمانہ مراعات کے جملہ ضروری قانونی امور کو جلد سے جلد مکمل کرنیکے بھی احکامات دیئے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر